Saturday, 30 November 2024

صباح الخیر

 ﺑِﺴْـــــــــــــــــــــــﻢِ ﺍﻟﻠﮧِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

              ﺻﺒــــﺎ ﺡ ﺍﻟﺨــــــــــﯿﺮ

دعا کی قبولیت آواز کی بلندی نہیں بلکہ دل کی تڑپ کا تقاضا کرتی ہے، کیونکہ دعا صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں روح کی طلب اور کیفیت کا نام ہے، زبان سے معاف کرنے میں وقت نہیں لگتا لیکن دل سے معاف کرنے میں عمریں بیت جاتی ہیں، کسی دوسرے فرد کی غلطی ایسے ہی فوراً دل سے معاف کر دیا کریں جتنی جلدی آپ اللہ تعالٰی سے اپنے لیے معافی چاہتے ہیں

اللہ پاک ہمارے دلوں میں دوسروں کے لیے ہمدردی اور کشادگی پیدا فرمائے

آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ وَالتَّحِیَّۃِ وَالثَّنَاءِ وَالتَّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

حمدوثنا

 حمد و ثنا اور توبہ و استغفار

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص ایک دن میں سو مرتبہ کہے: اس کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوں تو معاف ہوجاتے ہیں۔

سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ

’’پاک ہے اللہ اپنی خوبیوں سمیت۔‘‘

صحیح البخاری، الدعوات، باب فضل التسبیح، حدیث: 6405، وصحیح مسلم، الذکر والدعائ، باب فضل التھلیل والتسبیح، حدیث: 6842

Thursday, 28 November 2024

صباح الخیر

 ﺑِﺴْـــــــــــــــــــــــﻢِ ﺍﻟﻠﮧِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

صَـبَـــــــــــــــــٍّآٍْآٍٍْْآٍٍٍْْْآٍٍْْآٍْح ْآٍْآٍٍْْآٍٍٍْْْآٍٍْْآٍْلَـٍّخــــــــــــــــير

            جمعتہ المبارک 

دعائیں تب اثر کرتی ہیں جب انہیں صبر کی مہر لگا دی جائے، صبر یہ نہیں کہ اللہ سے مانگنا چھوڑ دو، صبر تو یہ ہے کہ لوگوں سے کہنا چھوڑ دو، انسان جب ٹوٹتا ہے تو سوائے رب کے کوئی اس کی آواز نہیں سنتا، ٹوٹی ہوئی چیزوں میں لوگ صرف تجسس رکھتے ہیں، جب کہ اللہ ٹوٹی ہوئی چیزوں سے محبت رکھتا ہے

اے اللہ اُس روز کی شرمندگی سے بچا لینا جس روز ساری کائنات کے سامنے ہمارے اعمال ناموں کو کھولا جائے گا

آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ وَالتَّحِیَّۃِ وَالثَّنَاءِ وَالتَّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

Al Quran

Surat No 48 : سورة الفتح - Ayat No 13 

وَ مَنۡ لَّمۡ یُؤۡمِنۡۢ  بِاللّٰہِ  وَ رَسُوۡلِہٖ  فَاِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا  لِلۡکٰفِرِیۡنَ سَعِیۡرًا ﴿۱۳﴾

اور جو شخص اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان نہ لائے تو ہم نے بھی ایسے کافروں کے لئے دہکتی  آگ   تیار  کر رکھی ہے ۔ 

Tuesday, 26 November 2024

شرک سے محفوظ رہنے کی دعا

 شرک سے محفوظ رہنے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ وَاَنَا اَعْلَمُ وَاَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَآ اَعْلَمُ

’’اے اللہ! بے شک میں تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں (کسی کو) تیرا شریک ٹھہراؤں جب کہ میں جانتا بھی ہوں۔ اور میں تجھ سے ان غلطیوں کی بخشش مانگتا ہوں جنہیں میں نہیں جانتا۔‘‘

مسند أحمد: 403/4، وصحیح الجامع الصغیر، حدیث:3731، وشرح صحیح الأدب المفرد للألبانی، حدیث:551

Monday, 25 November 2024

رات کو کروٹ بدلتے وقت

 رات کو کروٹ بدلتے وقت کی دعا

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْوَاحِدُ الْقَھَّارُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَھُمَا الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ

’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے، زبردست ہے، رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور (ان کا) جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے۔ بہت غالب، بہت بخشنے والا ہے۔‘‘

المستدرک للحاکم: 540/1، حدیث: 1980

Sunday, 24 November 2024

رات کو سوتے وقت کی دعائیں

 سوتے وقت کی دعائیں

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَکَفَانَا وَاٰوَانَا فَکَمْ مِّمَّنْ لَّا کَافِیَ لَہٗ وَلَا مُوْوِیَ

’’ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور ہمیں کافی ہوگیا اور ہمیں ٹھکانا دیا، (ورنہ) کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جن کی نہ کوئی کافیت کرنے والا ہے اور نہ ٹھکانا دینے والا۔‘‘

صحیح مسلم، الذکر والدعائ، باب الدعاء عندالنوم، حدیث: 6894

Saturday, 23 November 2024

سوتے وقت کی دعائیں

 سوتے وقت کی دعائیں

اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْاَرْضِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَیْءٍ فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوٰی وَمُنْزِلَ التَّوْرَاۃِ وَالْاِنْجِیْلِ وَالْفُرْقَانِ، اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْءٍ اَنْتَ اٰخِذٌم بِنَاصِیَتِہٖ، اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْاَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَکَ شَیْءٌ وَّاَنْتَ الْاٰخِرُ فَلَیْسَ بَعْدَکَ شَیْءٌ وَّاَنْتَ الظَّاھِرُ فَلَیْسَ فَوْقَکَ شَیْءٌ وَّاَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَیْسَ دُوْنَکَ شَیْءٌ، اِقْضِ عَنَّا الدَّیْنَ وَاَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ

اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے رب! اور زمین کے رب! اور عرشِ عظیم کے رب! اے ہمارے اور ہر چیز کے رب! اے دانے اور گٹھلیوں کو پھاڑنے والے! اور اے تورات و انجیل اور فرقان (قرآن) کو نازل کرنے والے! میں تجھ سے ہر اس چیز کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جس کی پیشانی کو تو پکڑے ہوئے ہے۔ اے اللہ! تو ہی اوّل ہے، پس تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں اور تو ہی آخر ہے، پس تیرے بعد کوئی چیز نہیں اور تو ہی غالب ہے، پس تیرے اوپر کوئی چیز نہیں اور تو ہی باطن ہے، پس تجھ سے پوشیدہ کوئی چیز نہیں ہے، ہم سے (ہمارا) قرض ادا کردے اور ہمیں فقر سے نکال کر غنی بنادے۔’’‘‘

صحیح مسلم، الذکر والدعائ، باب الدعاء عندالنوم، حدیث: 6889

Friday, 22 November 2024

صبح و شام کے اذکار اور دعائیں

صبح و شام سات مرتبہ

حَسْبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ

’’مجھے اللہ ہی کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے۔‘‘

سنن أبی داود، الأدب، باب مایقول إذا أصبح؟ حدیث:5081، وعمل الیوم واللیلۃ لابن السنی، حدیث:71۔

Thursday, 21 November 2024

صباح الخیر

 ﺑِﺴْـــــــــــــــــــــــﻢِ ﺍﻟﻠﮧِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

             ﺻﺒــــﺎ ﺡ ﺍﻟﺨــــــــــﯿﺮ

                     جمعتہ المبارک 

اس دنیا فانی سے ہم سب نے چلے جانا ہے، لیکن ہم میں سے وہ لوگ زندہ رہیں گے جنہوں نے اپنی زبان سے لوگوں کی عزت کی حفاظت کی، اپنی زبان سے لوگوں کے دل جیتے، اپنے لہجے سے لوگوں کو عزت اور احترام دیا، اپنے اخلاق سے لوگوں کے دلوں میں گھر بنایا، اپنے کردار سے لوگوں کو محفوظ رکھا، اپنے عمل سے لوگوں کی رائے بدلی، ایسے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں

اللہ کریم ہمیں نیکیوں کے ساتھ لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھے

آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ وَالتَّحِیَّۃِ وَالثَّنَاءِ وَالتَّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

Duwa

 سوتے وقت کی دعائیں

جو شخص بستر پر لیٹتے وقت 33 مرتبہ سبحان اللہ، 33 مرتبہ الحمدللّٰہ اور 34 مرتبہ اللہ اکبر کہے، یہ اس کے لیے ایک نوکر سے بہتر ہیں۔

سُبْحَانَ اللّٰہِ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ

’’اللہ پاک ہے، ہر تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘

صحیح البخاری، الدعوات، باب التکبیر والتسبیح عند المنام، حدیث: 6318، وصحیح مسلم، الذکر والدعائ، باب التسبیح أول النھار وعندالنوم، حدیث: 6915

Wednesday, 20 November 2024

صباح الخیر

 ﺑِﺴْـــــــــــــــــــــــﻢِ ﺍﻟﻠﮧِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

             ﺻﺒــــﺎ ﺡ ﺍﻟﺨــــــــــﯿﺮ

ناکامی ہمیں روکنے کے لئے نہیں بلکہ سیکھنے اور بہتر ہونے کے لئے ہوتی ہے۔ جو لوگ ناکامی سے سبق سیکھتے ہیں، وہی کامیابی کے قریب پہنچتے ہیں۔

اللّٰہ تبارک وتعالیٰ آپ کو ایسی عزت دے جو خلق کی محتاج نہ ہو ۔ ایسا رزق رے جو اسباب کا محتاج نہ ہو۔ ایسا ایمان دے جس میں آزمائش نہ ہو 

اللّٰہ تبارک و تعالیٰ آپ کو اور آپ کے والدین کو آپ کے عزیز و اقارب کو ھر طرح کی بیماری سے مکمل شفا دے ھر قسم کی تکلیف سے محفوظ رکھے ھر نعمت اور خوشی آپکو‎  ‎نصیب فرمائےالله پاك آپکو‎ ‎صبح شام اپنی نعمتوں‎,رحمتوں اور برکتوں سے مستفید فرمائے‎, ‎ہر قسم کی مشکلات کو ‎آسان کرے‎, ‎دشمنوں کے‎ ‎شر اور حسد سے اپنی حفظ و ‎آمان میں رکھے۔ 

اللّٰہ ہمیں کامیابی کی طرف بڑھنے کے لئے حوصلہ اور بصیرت عطا فرمائے.

آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ

القرآن الکریم

آج کی بات

Tuesday, 19 November 2024

صباح الخیر

 ‏🍁﷽✍ ͜℘

🥀🌾السلام علیکم🌾🥀

 الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ ۗ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ⁠۝

وَالذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ أَعَدَّاللَّهُ لَهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًاعَظِيمًا⁠۝📖🍂

🌺سهار پخیر ☕صبح بخیر🌺

Islamic motivation

 > 🌸 *_Islamic Motivation_* 🌸

> *کتنی امید ہے نہ اس آیت میں:* 

✨♥️ *"ہم دیکھ رہے ہیں تمہارا بار بار آسمان کی طرف منہ کرنا"*☘️

(سورة البقره)

> *✫✍︎...❞ یہ آیت ہمیں یقین دلاتی ہے کہ اللّٰه ہماری حالت سے بخوبی واقف ہے، وہ ہماری دعاؤں، ہماری آرزوؤں، اور ہمارے دل کی کیفیت کو دیکھ رہا ہے۔❝*♥️💫🌸

Monday, 18 November 2024

Al Quran

 Surat No 54 : سورة القمر - Ayat No 35

نِّعۡمَۃً  مِّنۡ عِنۡدِنَا ؕ  کَذٰلِکَ نَجۡزِیۡ مَنۡ شَکَرَ ﴿۳۵

اپنے  احسان  سے ہر ہر شکر گزار کو ہم اسی طرح  بدلہ  دیتے ہیں ۔ 

Saturday, 16 November 2024

احادیث مبارکہ

 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ :    ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ ، أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا ، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ ، وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ    .

 وہ نبی کریم ﷺ سے آپ نے فرمایا تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں یہ پیدا ہو جائیں اس نے ایمان کی مٹھاس کو پا لیا ۔ اول یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اس کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب بن جائیں ، دوسرے یہ کہ وہ کسی انسان سے محض اللہ کی رضا کے لیے محبت رکھے ۔ تیسرے یہ کہ وہ کفر میں واپس لوٹنے کو ایسا برا جانے جیسا کہ آگ میں ڈالے جانے کو برا جانتا ہے ۔

صحیح بخاری#16

کتاب ایمان کے بیان میں

Friday, 15 November 2024

درودشریف

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اللہ سبحانہ وتعالی اور اُس کے فرشتے آپ ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی اُن ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!! 🌸

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🥀

اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○

Sunday, 10 November 2024

سوتے وقت کی دعائیں

 سوتے وقت کی دعائیں

جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بستر سے اٹھے اور پھر دوبارہ اس کی طرف آئے تو اسے اپنی چادر کے دامن سے تین مرتبہ جھاڑے اور بِسْمِ اللّٰہِ کہے۔ کیا معلوم اس کے بعد اس پر کیا چیز آگئی ہے۔ اور جب لیٹے تو یہ دعا پڑھے:

بِاسْمِکَ رَبِّیْ وَضَعْتُ جَنْۭبِیْ وَبِکَ اَرْفَعُہٗ اِنْ اَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَارْحَمْھَا وَاِنْ اَرْسَلْتَھَا فَاحْفَظْھَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصّٰلِحِیْنَ

 ’’اے میرے رب! تیرے ہی نام کے ساتھ میں نے اپنا پہلو (بستر پر) رکھا اور تیرے ہی نام کے ساتھ اسے اٹھاؤں گا، لہٰذا اگر تو میری روح روک لے تو اس پر رحم فرمانا اور اگر تو اسے چھوڑ دے تو اس کی ایسے حفاظت فرمانا جیسے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے۔‘‘

صحیح البخاری، الدعوات، باب، حدیث: 6320، وصحیح مسلم، الذکر والدعائ، باب الدعاء عند النوم، حدیث: 6892

Saturday, 9 November 2024

صباح الخیر

 ﺑِﺴْـــــــــــــــــــــــﻢِ ﺍﻟﻠﮧِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

              ﺻﺒــــﺎ ﺡ ﺍﻟﺨــــــــــﯿﺮ

زندگی میں ایک بھوکا پیٹ، ایک خالی بٹوہ اور ٹوٹا ہوا دل ہی آپ کو زندگی کا بہترین سبق سکھا سکتا ہے کیونکہ انسان ہمیشہ تکلیف میں ہی سیکھتا ہے، خوشی میں تو پچھلے سبق بھی بھول جاتا ہے

دنیا میں تاریکی اندھیرے کو نہیں نکال سکتی، صرف روشنی ہی یہ کر سکتی ہے، نفرت، نفرت کو نہیں نکال سکتی، یہ تو صرف محبت ہی کر سکتی ہے، اس لیے ذہنوں سے نفرتوں کو نکال کر محبتوں کو دوسروں میں بانٹنے کی کوشش کیجیے تاکہ معاشرے میں خوش گوار تبدیلی آئے

اللہ کریم ہمیں روشنیاں بانٹنے کی توفیق بخشے

آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ وَالتَّحِیَّۃِ وَالثَّنَاءِ وَالتَّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

 ‏اُنﷺ کی باتوں سے دِل نہی بھرتا

 پھر کرو تذکِرہ حضورﷺکا

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Friday, 8 November 2024

احادیث مبارکہ

 ‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:

بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب اس حالت میں ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہوتا ہے، لہٰذا اس میں کثرت سے دعا کرو.

مسلم 1083

(ابوداؤد 875؛ نسائی 1138؛ مسند احمد 1750؛ مشکوٰۃ 894)

[سورۃ العلق، 96:19] ترجمہ: سجدہ کرو اور بہت قریب ہو جاؤ.

Thursday, 7 November 2024

احادیث مبارکہ

 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ :    ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ ، أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا ، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ ، وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ    .

 وہ نبی کریم ﷺ سے آپ نے فرمایا تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں یہ پیدا ہو جائیں اس نے ایمان کی مٹھاس کو پا لیا ۔ اول یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اس کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب بن جائیں ، دوسرے یہ کہ وہ کسی انسان سے محض اللہ کی رضا کے لیے محبت رکھے ۔ تیسرے یہ کہ وہ کفر میں واپس لوٹنے کو ایسا برا جانے جیسا کہ آگ میں ڈالے جانے کو برا جانتا ہے ۔

صحیح بخاری#16

کتاب ایمان کے بیان میں 

Tuesday, 5 November 2024

صباح الخیر

 ﺑِﺴْـــــــــــــــــــــــﻢِ ﺍﻟﻠﮧِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

              ﺻﺒــــﺎ ﺡ ﺍﻟﺨــــــــــﯿﺮ

انسان کی دشمن اس کی اپنی منفی سوچ ہے جو اس کو سب کچھ ہونے کے باوجود پریشان رکھتی ہے، یہی سوچ اصل میں فساد کی جڑ ہے، بات کو اچھے انداز سے سوچیں، زندگی جنت بن جائے گی

یا اللہ کریم ہمیں نمازیں باجماعت ادا کرنے، روزانہ قرآن مجید پڑھنے اور سمجھ کر اس پر عمل کرنے، کثرت سے درود شریف پڑھنے اور استغفار کرنے کی توفیق عطا فرما

آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ وَالتَّحِیَّۃِ وَالثَّنَاءِ وَالتَّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا۔

Al Quran

 Surat No 16 : سورة النحل - Ayat No 103

وَ لَقَدۡ نَعۡلَمُ  اَنَّہُمۡ  یَقُوۡلُوۡنَ  اِنَّمَا  یُعَلِّمُہٗ بَشَرٌ ؕ لِسَانُ الَّذِیۡ یُلۡحِدُوۡنَ  اِلَیۡہِ اَعۡجَمِیٌّ  وَّ ہٰذَا لِسَانٌ عَرَبِیٌّ  مُّبِیۡنٌ ﴿۱۰۳﴾

ہمیں بخوبی علم ہے کہ یہ کافر کہتے ہیں کہ اسے تو ایک آدمی سکھاتا ہے اس کی زبان جس کی طرف یہ نسبت کر رہے ہیں عجمی ہے اور یہ  قرآن  تو  صاف  عربی زبان میں ہے ۔ 

Monday, 4 November 2024

لوگوں کے شر سے ڈرے تو یہ دعا مانگے

 لوگوں کے شر سے ڈرے تو یہ دعا مانگے

اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْھِمْ بِمَا شِئْتَ

’’اے اللہ! تو مجھے ان سے کافی ہوجا، جس طرح تو چاہے۔‘‘

صحیح مسلم، الزھد، باب قصۃ أصحاب الأخدود، حدیث:7511

Sunday, 3 November 2024

صباح الخیر

 ﺑِﺴْـــــــــــــــــــــــﻢِ ﺍﻟﻠﮧِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

              ﺻﺒــــﺎ ﺡ ﺍﻟﺨــــــــــﯿﺮ

 ان گنت درود و سلام حضرت محمد  مصطفےﷺ  پراور آپ کی آل پر

 *روحانیت کی راہ پر چلنا چاہتے ہیں تو دل سے حسد نفرت تکبّر اور انا کو نکالنا پڑے گا. اللہ کی دوستی حاصل کرنی ہے تو اس کے بندوں پر مہربان ہونا پڑے گا. کیونکہ عبادت کرنے سے جنت ملتی ہے اور خدمت کرنے سے اللہ ملتا ہے۔* 

  اے اللہ کریم ہم بہت کمزور لاچار ہیں ہم میں اتنی طاقت اور حوصلہ نہیں کہ ہم کسی آزمائش یا امتحان کا مقابلہ کر سکیں۔ ہمیں ہمارے نفس کی برائی سے بچا۔

*ربِ کاٸنات! آپ کو عاجزی انکساری، در گزر اور توبہ کرنے والے ان خاص لوگوں میں شامل فرمائے جو اللہ کی رضا کے آگے سر جھکاتے ہیں اور جن کو اللہ پسند کرتا ہے.*

آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ وَالتَّحِیَّۃِ وَالثَّنَاءِ وَالتَّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

احادیث مبارکہ

 حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَن رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ :    فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ    

 بیشک رسول کریم ﷺ نے فرمایا ، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ۔ تم میں سے کوئی بھی ایماندار نہ ہو گا جب تک میں اس کے والد اور اولاد سے بھی زیادہ اس کا محبوب نہ بن جاؤں ۔

صحیح بخاری#14

کتاب ایمان کے بیان میں

Saturday, 2 November 2024

سوتے وقت

 سوتے وقت کی دعائیں

جو شخص درج ذیل دو آیات رات کے وقت پڑھتا ہے تو یہ اس کے لیے کافی ہوجاتی ہیں:

اٰمَنَ الرَّسُوۡلُ بِمَاۤ  اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مِنۡ رَّبِّہٖ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ؕ کُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ مَلٰٓئِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَ رُسُلِہٖ ۟ لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ  اَحَدٍ مِّنۡ رُّسُلِہٖ ۟ وَ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَ اَطَعۡنَا ٭۫ غُفۡرَانَکَ رَبَّنَا وَ اِلَیۡکَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۲۸۵﴾ لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَا ؕ لَہَا مَا کَسَبَتۡ وَ عَلَیۡہَا مَا اکۡتَسَبَتۡ ؕ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَاۤ  اِنۡ نَّسِیۡنَاۤ  اَوۡ اَخۡطَاۡنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا  تَحۡمِلۡ  عَلَیۡنَاۤ  اِصۡرًا کَمَا حَمَلۡتَہٗ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا  تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ ۚ وَ اعۡفُ عَنَّا ٝ وَ اغۡفِرۡ لَنَا ٝ وَ ارۡحَمۡنَا ٝ اَنۡتَ مَوۡلٰىنَا فَانۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۸۶﴾٪

’’رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس (ہدایت) پر ایمان لائے ہیں جو ان کے رب کی طرف سے ان پر نازل کی گئی ہے اور سارے مومن بھی، سب اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں۔ (وہ کہتے ہیں:) ہم اس کے رسولوں میں سے کسی ایک میں بھی فرق نہیں کرتے اور وہ کہتے ہیں: ہم نے (حکم) سنا اور اطاعت کی، اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ اللہ کسی کو اس کی برداشت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا، کسی شخص نے جو نیکی کمائی اس کا پھل اسی کے لیے ہے اور جو اس نے برائی کی اس کا وبال بھی اسی پر ہے۔ اے ہمارے رب! اگر ہم سے بھول چوک ہوجائے تو ہماری گرفت نہ کر، اے ہمارے رب! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جو تونے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے ہمارے رب! جس بوجھ کو اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں، وہ ہم سے نہ اٹھوا اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا کارساز ہے، پس تو کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔‘‘آمین

البقرۃ 286,285:2، وصحیح البخاری، فضائل القرآن، باب فصل سورۃ البقرۃ، حدیث: 5009، وصحیح مسلم، صلاۃ المسافرین، باب فضل الفاتحۃ وخواتیم سورۃ البقرۃ، حدیث: 1878

Friday, 1 November 2024

شرک سے محفوظ رہنے کی دعا

 شرک سے محفوظ رہنے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ وَاَنَا اَعْلَمُ وَاَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَآ اَعْلَمُ

’’اے اللہ! بے شک میں تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں (کسی کو) تیرا شریک ٹھہراؤں جب کہ میں جانتا بھی ہوں۔ اور میں تجھ سے ان غلطیوں کی بخشش مانگتا ہوں جنہیں میں نہیں جانتا۔‘‘

مسند أحمد: 403/4، وصحیح الجامع الصغیر، حدیث:3731، وشرح صحیح الأدب المفرد للألبانی، حدیث:551

صباح الخیر

 ﺑِﺴْـــــــــــــــــــــــﻢِ ﺍﻟﻠﮧِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

              ﺻﺒــــﺎ ﺡ ﺍﻟﺨــــــــــﯿﺮ

وہ جو عیب دیکھ كر بھی نفرت نہیں کرتا، وہ جو خطاؤں پر بھی فوراً پکڑ نہیں کرتا، وہ جو نافرمانیوں پر بھی دعائیں رد نہیں کرتا، وہ جس کا ہونا تنہائی میں بھی کافی ہے، وہ جو بندے کی سسکیوں کا بھی ساتھی ہے، وہ جس کی محبت کے آگے ہر محبت ناقص ہے، وہ جسے منانے کے لیے ندامت کا ایک آنسو کافی ہے، وہ جو ہمیشہ سے باقی ہے، وہی ﷲ ہے

‏اے ہمارے پروردگار! ہمارے پیاروں، عزیزوں، رشتے داروں کی اور جو یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں ان سب کی دلی مرادیں، تمنائیں، خواہشیں، امیدیں پوری فرما

آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ وَالتَّحِیَّۃِ وَالثَّنَاءِ وَالتَّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

احادیث مبارکہ

 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَعَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ :    لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ    .

 آنحضرت ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ایماندار نہ ہو گا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہ نہ چاہے جو اپنے نفس کے لیے چاہتا ہے ۔

صحیح بخاری#13

کتاب ایمان کے بیان میں

Friday

 ﺑِﺴْـــــــــــــــــــــــﻢِ ﺍﻟﻠﮧِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ صَـبَـــــــــــ...