Thursday, 9 January 2025

Friday

 ﺑِﺴْـــــــــــــــــــــــﻢِ ﺍﻟﻠﮧِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

صَـبَـــــــــــــــــٍّآٍْآٍٍْْآٍٍٍْْْآٍٍْْآٍْح ْآٍْآٍٍْْآٍٍٍْْْآٍٍْْآٍْلَـٍّخــــــــــــــــير


                      جمعتہ المبارک



پتا ہے اللہ پاک کو کیا پسند ہے؟ تمہارا سرد موسم میں نمازِ فجر کے لیے اٹھنا، جب تم اپنا گرم اور آرام دہ بستر چھوڑ کر صرف اللہ کریم کی محبت میں وضو کرتے ہو، وہ لمحہ جب تم فجر کی نماز کے لیے کھڑے ہو کر اپنا سر اللہ تعالٰی کے حضور جھکا دیتے ہو، یہ بندگی اللہ پاک کو بے حد پسند ہے، تمہارا یہ عمل اللہ کریم کی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے اور اللہ پاک تمہاری زندگی میں بے شمار برکتیں بھر دیتا ہے

اللہ پاک ہمیں اپنی بارگاہ کا قرب عطا فرمائے


آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ وَالتَّحِیَّۃِ وَالثَّنَاءِ وَالتَّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

Friday, 27 December 2024

گیدڑ سنگھی

 ‏تھریڈ 🧵🧵🧵

تحریر سے پہلے میں آپکو واضع کردوں کہ آپکا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔۔اور نہ ہی یہ حرف آخر ہے۔۔


 اس تحریر میں آپکو گیدڑ سنگھی کے بارے میں معلومات دی جائیں گی 



گیدڑ سنگھی ہرن کی ناف میں ہوتی ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہرن کے سر میں سینگوں کے درمیان ہوتی ہے اور مخصوص وقت کے بعد گر جاتی ہے۔۔ہرن چونکہ مخصوص علاقوں میں ہوتے ہیں اور گیدڑ سنگھی میں خدا کی کوئی حکمت ہے کہ گیدڑ سنگھی زندہ ہوتی ہے اور گیدڑ سنگھی میں بھی نر ،مادہ ہوتے ہیں ، گیدڑ سنگھی بچے بھی دیتی ہے۔۔۔

بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ جس کے پاس گیدڑ سنگھی ہو اس پہ عورتیں بہت مہربان ہوتی ہیں لیکن گیدڑ سنگھی کی اور بہت سی افادیت ہیں کہ جیسے بہت سخت دشمنی ہو اور پچائیت میں آپ گیدڑ سنگھی لے کر چلے جائیں تو صلح ہو جاتی ہے اور دشمنی ختم ہوجاتی ہے۔۔ 

گیدڑ سنگھی جیب میں رکھ کر آپ شہنشاہ کے پاس چلے جائیں تو وہ آپکی بات سنے گا بھی اور مانے گا بھی۔۔

گیدڑ سنگھی گھر میں رکھنے سے منحوست بھاگ جاتی ہے اور دولت کئی راستوں سے گھر میں آنے لگتی ہے۔۔

گیدڑ سنگھی کو آپ جائز کام میں استعمال کریں تو بے شمار فوائد دیتی ہے اگر ناجائز کاموں میں استعمال کریں تو پھر چند دن کے بعد ہی آپکو نقصان دینے لگتی ہے۔۔


گیدڑ سنگھی کو سندور یا ہلدی میں رکھا جاتا ہے اور عطر، الائچی، لونگ بھی ساتھ رکھے جاتے ہیں پھر یہ تیز ترین کام کرتی ہے۔۔

گیدڑ سنگھی صرف جوگیوں سپیروں کے پاس ہوتی ہے جوگی سپیرے چونکہ جنگلوں میں سانپوں کی تلاش میں رہتے ہیں اور ہرن بھی جنگوں میں ہوتے ہیں تو انکو ملتی رہتی ہے۔۔

جوگی سپیرے چونکہ ایک درویش قوم ہوتی ہے اس لئے وہ گیدڑ سنگھی چند سو روپے کے عوض آپکو دے دیتے ہیں اور اگر کسی پڑھے لکھے شہری کے پاس ہو تو آپکو پہلے نمبر پہ دے گا ہی نہیں اور اگر دے گا بھی تو لاکھوں روپے میں دے گا۔۔

Thursday, 19 December 2024

Tire's

 یہ معلومات واقعی بہت مفید ہے اور بہت سے لوگ اسے نہیں جانتے۔



🚗 ہر ٹائر کی رفتار کی حد ہوتی ہے اور اس کی ایک مدتِ معیاد بھی ہوتی ہے جو اس پر لکھی ہوتی ہے۔ یہ معلومات ٹائر کی دیوار پر درج ہوتی ہے۔


مثال کے طور پر، اگر آپ کو ٹائر پر "1423" لکھا ہوا ملے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر سال 2023 کے چودھویں ہفتے میں بنایا گیا ہے۔

ٹائر کی معیاد عام طور پر 2 سے 4 سال ہوتی ہے، اس کے بعد اسے تبدیل کر دینا چاہیے۔


🚙 ہر ٹائر کی رفتار کی ایک حد ہوتی ہے جو ایک حرف سے ظاہر ہوتی ہے:


حرف "L" کا مطلب ہے کہ ٹائر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔


حرف "M" کا مطلب ہے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ۔


حرف "N" کا مطلب ہے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ۔


حرف "P" کا مطلب ہے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ۔


حرف "Q" کا مطلب ہے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ۔


حرف "R" کا مطلب ہے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ۔


اور حرف "H" کا مطلب ہے کہ ٹائر 210 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار برداشت کر سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر ٹائر تیز رفتاری کے دوران پھٹ جاتے ہیں، کیونکہ وہ مقررہ رفتار سے زیادہ دباؤ برداشت نہیں کر سکتے۔

لہٰذا، ہمیشہ اپنے ٹائر پر درج حرف چیک کریں اور رفتار کا خیال رکھیں

Tuesday, 17 December 2024

Strawberry

 Strawberry 🍓 



Here's a classic strawberry shortcake recipe:

Ingredients:

- 2 cups all-purpose flour

- 1/4 cup granulated sugar

- 2 teaspoons baking powder

- 1/4 teaspoon salt

- 1/2 cup cold unsalted butter, cut into small pieces

- 3/4 cup heavy cream, plus more for brushing

- 3 cups sliced strawberries

- 2 tablespoons granulated sugar

- Whipped cream, for serving



Instructions:


1. Preheat oven to 375°F (190°C).

2. Make the shortcake: Combine flour, sugar, baking powder, and salt. Add cold butter and mix until crumbly. Pour in heavy cream and mix until dough forms.

3. Roll out dough and cut into rounds. Brush with heavy cream and bake for 18-20 minutes.

4. Prepare the strawberries: Mix sliced strawberries with granulated sugar. Let it sit for about 15-20 minutes, until strawberries start to release their juice.

5. Assemble the shortcake: Split the shortcake in half horizontally. Spoon some of the sweetened strawberries over the bottom half of the shortcake. Top with the top half of the shortcake. Serve with whipped cream.




Thursday, 12 December 2024

مسجد نبوی کی اہم معلومات

 ‏مؤذّن

المبارکپوری کے مطابق پیغمبر اسلام نے اپنے صحابی حضرت بلال بن رباح کو مسجدِ نبوی کا پہلا مؤذّن مقرر کیا تھا۔

روایت کے مطابق جب صحابی رسول عبداللہ بن زید نے پیغمبرِ اسلام کو اذان کے بارے میں اپنے خواب سے آگاہ کیا تو انھوں نے ان سے کہا وہ بلال کی تربیت کریں کیونکہ ان کی آواز بلند ہے اور وہ لوگوں کو نماز کے لیے بلاوا دیں گے۔

سعودی اخبار الریاض کے مطابق چیف مؤذّن شیخ عبدالرحمان خشوقجی کا کہنا ہے کہ آج کل مسجدِ نبوی میں مؤذّنوں کی تعداد 17 ہے جو روزانہ پانچ وقت اذان دیتے ہیں۔

ہر روز ان میں سے تین مؤذّن پانچ وقت مکبریہ سے اذان دیتے ہیں اور نماز کے دوران امام کی آواز نمازیوں تک واضح طور پر پہنچانے کے لیے دہراتے ہیں۔


ابتدا

المبارکپوری کے مطابق پیغمبر اسلام نے مدینہ پہنچنے پر یہ زمین دس دینار میں دو یتیموں ساحل اور سہیل سے خریدی تھی۔ اس سے قبل یہ زمین کھجوریں سکھانے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔

پیغمبرِ اسلام نے خود اس مسجد کی تعمیر میں شرکت کی تھی۔ تعمیر کے لیے پتھر کی بنیادوں کا استعمال کیا گیا اور مٹی کی دیواریں بنائی گئیں۔ کھجور کے درختوں کے تنے اور شاخیں چھت کے لیے استعمال کی گئیں۔


اس وقت مسجد کے تین دروازے تھے اور اس کا رخ مسجدِ الاقصیٰ کی جانب تھا جو کہ اس وقت کا قبلہ تھا۔ اس میں غریبوں اور مسافروں کو پناہ دینے کے لیے ایک سایہ دار حصہ بھی بنایا گیا تھا۔

بعد میں قبلے کا رخ تبدیل کر کے کعبے کی جانب کر دیا گیا تھا اور ایک دروازے کو بند کر کے دوسری سمت میں ایک اور دروازہ بنا دیا گیا تھا۔ .

جب صحابہ نے پیغمبرِ اسلام کو تجویز دی کہ چھت کو گارے سے پختہ کر دیا جائے، تو انھوں نے انکار کرتے ہوئے کہا: ’نہیں، یہ چھت عریشِ موسیٰ کی طرح رہے گی، موسیٰ کی چھپر نما چھت کی طرح۔‘ اس کے تین سال بعد تک فرش کو کسی چیز سے ڈھکا نہیں گیا تھا۔ 

مسجد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد کا ابتدائی رقبہ 1050 مربع میٹر تھا اور ہجرت کے سات سال بعد پیغمبرِ اسلام کی ہدایت پر اسے بڑھا کر 1425 مربع میٹر کر دیا گیا تھا۔

Wednesday, 11 December 2024

مسجد نبوی کی اہم معلومات

 امامت

پیغمبرِ اسلام وہ پہلی شخصیت تھے جنھوں نے اس مسجد میں نماز کی امامت کی۔ ان کے وصال کے بعد ان کے ساتھی صحابہ یہ عمل سرانجام دیتے رہے۔

شیخ علی بن عبد الرحمان الحذيفي اس وقت مسجدِ نبوی کے مرکزی امام ہیں تاہم 11 اکتوبر 2019 کو سعودی حکومت نے مزید دو مستقل اماموں کی تعیناتی کی ہے جن میں موجودہ امام کے بیٹے شیخ احمد حذیفی کے علاوہ شیخ خالد المہانہ شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر امام بھی موجود ہیں جو خصوصاً تہجد کی نماز کی امامت کرتے ہیں۔



مسجد نبوی کی اہم معلومات

 ‏مسجد کے گرد و نواح اور انتظام:

جنت البقیع کا تاریخی قبرستان جو اب مسجد کی مغربی دیوار کے باہر ہے ان چند عمارتوں اور جگہوں میں شامل ہیں جو مسجد کے چاروں اطراف موجود ہیں۔ یہ قبرستان بھی مسلمانوں کے لیے اہم ہے کیونکہ یہاں پیغمبرِ اسلام کی اہلیہ، بیٹی اور دیگر رشتہ داروں کی قبور ہیں۔ 

مسجد کے احاطے کے گرد جو دیگر عمارتیں اور جگہیں ہیں ان میں سعودی حکومت کے ادارے، ہسپتال، شاپنگ مال، پرتعیش ہوٹل اور بڑی شاہراہیں شامل ہیں۔

مدینہ کی مسجد نبوی اور مکہ کی مسجد الحرام دونوں کا انتظام ایک خصوصی ادارہ چلاتا ہے جبکہ مسجد کی نگرانی کی ذمہ داری سعودی شاہی خاندان کی ہے اور سعودی بادشاہ خود کو خادم الحرمین شریفین کہلاتے ہیں۔



Friday

 ﺑِﺴْـــــــــــــــــــــــﻢِ ﺍﻟﻠﮧِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ صَـبَـــــــــــ...