تھریڈ 🧵🧵🧵
تحریر سے پہلے میں آپکو واضع کردوں کہ آپکا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔۔اور نہ ہی یہ حرف آخر ہے۔۔
اس تحریر میں آپکو گیدڑ سنگھی کے بارے میں معلومات دی جائیں گی
گیدڑ سنگھی ہرن کی ناف میں ہوتی ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہرن کے سر میں سینگوں کے درمیان ہوتی ہے اور مخصوص وقت کے بعد گر جاتی ہے۔۔ہرن چونکہ مخصوص علاقوں میں ہوتے ہیں اور گیدڑ سنگھی میں خدا کی کوئی حکمت ہے کہ گیدڑ سنگھی زندہ ہوتی ہے اور گیدڑ سنگھی میں بھی نر ،مادہ ہوتے ہیں ، گیدڑ سنگھی بچے بھی دیتی ہے۔۔۔
بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ جس کے پاس گیدڑ سنگھی ہو اس پہ عورتیں بہت مہربان ہوتی ہیں لیکن گیدڑ سنگھی کی اور بہت سی افادیت ہیں کہ جیسے بہت سخت دشمنی ہو اور پچائیت میں آپ گیدڑ سنگھی لے کر چلے جائیں تو صلح ہو جاتی ہے اور دشمنی ختم ہوجاتی ہے۔۔
گیدڑ سنگھی جیب میں رکھ کر آپ شہنشاہ کے پاس چلے جائیں تو وہ آپکی بات سنے گا بھی اور مانے گا بھی۔۔
گیدڑ سنگھی گھر میں رکھنے سے منحوست بھاگ جاتی ہے اور دولت کئی راستوں سے گھر میں آنے لگتی ہے۔۔
گیدڑ سنگھی کو آپ جائز کام میں استعمال کریں تو بے شمار فوائد دیتی ہے اگر ناجائز کاموں میں استعمال کریں تو پھر چند دن کے بعد ہی آپکو نقصان دینے لگتی ہے۔۔
گیدڑ سنگھی کو سندور یا ہلدی میں رکھا جاتا ہے اور عطر، الائچی، لونگ بھی ساتھ رکھے جاتے ہیں پھر یہ تیز ترین کام کرتی ہے۔۔
گیدڑ سنگھی صرف جوگیوں سپیروں کے پاس ہوتی ہے جوگی سپیرے چونکہ جنگلوں میں سانپوں کی تلاش میں رہتے ہیں اور ہرن بھی جنگوں میں ہوتے ہیں تو انکو ملتی رہتی ہے۔۔
جوگی سپیرے چونکہ ایک درویش قوم ہوتی ہے اس لئے وہ گیدڑ سنگھی چند سو روپے کے عوض آپکو دے دیتے ہیں اور اگر کسی پڑھے لکھے شہری کے پاس ہو تو آپکو پہلے نمبر پہ دے گا ہی نہیں اور اگر دے گا بھی تو لاکھوں روپے میں دے گا۔۔

No comments:
Post a Comment